رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان ہے
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تاریخ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
بازار حصص میں آج (جمعرات کے روز) کاروبار کا آغاز 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 973 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔