Blog Post

Countrymedia Service > News > Fashion > فیشن اینڈ بیوٹی فیسٹول اور ستارے نائٹ فیشن شو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد

فیشن اینڈ بیوٹی فیسٹول اور ستارے نائٹ فیشن شو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد

فیشن اینڈ بیوٹی فیسٹول اور ستارے نائٹ فیشن شو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اس میگا ایونٹ کو اسلم سیماب، علیزے نقوی، اور شاہد مرزا نے آرگنائز کیا۔ اس پروگرام میں چیف گیسٹ دبئ کے مایہ ناز بزنس مین بو عبداللہ اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ند یم پہلوان، فوزیہ تبسم نے شرکت کی۔

بیوٹی فیسٹول میں خواتین کیلۓ بیوٹی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا اور کاسمیٹکس برانڈ کے مختلف اسٹا لز لگاۓ گۓ، جبکہ ستارے نائٹ فیشن شو میں ماڈلز نے برائیڈل ملبوسات میں ریمپ پر واک کی۔ اس شو میں ماڈل طوبا نے مس لاہور کا ٹائٹل بھی جیتا۔ اس شو کو چار چاند لگا نے کیلۓ ملک کے نامور گلوکار مظہر راہی، اسماء راجپوت، احمد نواز نے پرفارم کیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے