Blog Post

Countrymedia Service > News > Entertainment > “سایہ را” کی واپسی: خراب موسم، شدید بارش اور تمام تر مشکلات کے باوجود مصطفیٰ زاہد کی آواز میں ریلیز

“سایہ را” کی واپسی: خراب موسم، شدید بارش اور تمام تر مشکلات کے باوجود مصطفیٰ زاہد کی آواز میں ریلیز

“سایہ را” کی واپسی: خراب موسم، شدید بارش اور تمام تر مشکلات کے باوجود مصطفیٰ زاہد کی آواز میں ریلیز

گیت “سایہ را” کو ابتدا میں معروف پاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد کے لیے تیار کیا گیا تھا، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی و فنی کشیدگی کے باعث یہ منصوبہ متاثر ہوا، جس کے بعد اس پروجیکٹ کو عارضی طور پر بھارتی گلوکار فہیم عبداللہ کے حوالے کر دیا گیا۔

تاہم حالیہ پیش رفت میں مصطفیٰ زاہد نے ایک بار پھر سایہ را کو اپنی ہی آواز میں ریلیز کر کے نہ صرف اس گیت پر اپنی فنی ملکیت ثابت کی بلکہ یہ واضح کر دیا کہ اصل طاقت تخلیق اور اعتماد میں ہوتی ہے۔

اس گانے کی شوٹنگ نہایت مشکل حالات میں کی گئی۔ شوٹنگ کے دوران شدید بارش اور خراب موسم نے پروڈکشن ٹیم کو سخت آزمائش میں ڈال دیا۔ ملکی میڈیا کے مطابق شوٹ کے وقت بھاری کیمرہ آلات اور دیگر تکنیکی سامان مکمل طور پر بھیگ چکا تھا، اس کے باوجود ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔

شوٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے:

“بارش اتنی شدید تھی کہ ہمارا تمام سامان بھیگ گیا، مگر ہم نے شوٹنگ مکمل کی کیونکہ یہ صرف ایک گانا نہیں بلکہ جذبے کا اظہار تھا۔”

میڈیا نے اس شوٹ کو بھرپور انداز میں کور کیا، جہاں ٹیم کی پیشہ ورانہ وابستگی اور مصطفیٰ زاہد کے عزم کو سراہا گیا۔ موسیقی کے ناقدین کے مطابق، سایہ را نہ صرف آواز بلکہ اس کے پس منظر میں چھپی محنت اور قربانیوں کی وجہ سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر گانے کو ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ سچی محنت، خراب موسم اور حالات کی رکاوٹیں بھی روک نہیں سکتیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے