Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > پی ایس ایل سیزن 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اعلان

پی ایس ایل سیزن 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اعلان

سلمان نصیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیاروہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ اتوار کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سربراہ سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورکشاپ کا اعلان کیا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشمتل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے