Blog Post

Countrymedia Service > News > Trending > اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں واقع امام بارگاہ میں دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکا ایک بج کر 38 منٹ پر ہوا، امام بارگاہ کے روٹ اور دھماکے کے وقت بھگدڑ دیکھی جا سکتی ہے اورفوٹیج میں دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

امام بارگاہ کے اندر دھماکے کے بعد باہر شہریوں کو بھاگتے ہوئے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے اور امام بارگاہ کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ایک اور ویڈیو ہے جس سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگا جاسکتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے