Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > فخر زمان بنگلا دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

فخر زمان بنگلا دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

شاہین آفریدی دورہ بنگلا دیش میں ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے

لاہور:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث دورہ بنگلا دیش سے باہر ہوئے ہیں۔

شاہین آفریدی دورہ بنگلا دیش میں ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش پروگرام کے مطابق ہوگا۔

پاکستانی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 9 مارچ کو کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان ایک دو دن میں چیئرمین محسن نقوی کی منظوری سے ہوگا۔

پاک بنگلا دیش ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے