Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > پی ایس ایل: ’انفینیٹی‘ کے حصول کی جنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے

پی ایس ایل: ’انفینیٹی‘ کے حصول کی جنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے

ایونٹ میں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل آئیں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج شام 7 بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں ٹرافی ’انفینیٹی‘ کے حصول کے لیے مدمقابل آئیں گی۔

پی سی بی کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

رواں ایڈیشن کے 44 میچز میں سے 22 کراچی اور اتنے ہی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے