Blog Post

Countrymedia Service > News > Tech > جاپان: شمسی توانائی ٹیکنالوجی کی میں بڑی پیشرفت!

جاپان: شمسی توانائی ٹیکنالوجی کی میں بڑی پیشرفت!

سائنس دانوں نے ایک نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو سولر سیلز کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت دیتا ہے

جاپان میں سائنس دانوں نے ایک نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو سولر سیلز کو سورج کی روشنی سے ماضی کے مقابلے میں زیادہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

کیوشو یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ٹیم کی اس دریافت میں ایک خاص ’اسپن-فلپ‘ ایمِیٹر شامل ہے جو سورج کی روشنی کے اس حصے توانائی حاصل کرسکتا ہے جو تپش کی صورت ضائع ہوجاتا ہے۔

اس کامیابی نے طویل مدت سے روایتی سولر سیلز کی محدود توانائی کی پیداوار کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے پیداوار کی شرح کو 130 فی صد بڑھا دیا ہے۔

روایتی سولر سیلز کی مدد سے روشنی کا ایک ذرہ (جس کو فوٹون کہا جاتا ہے) ایک انرجی کیریئر بنا سکتا ہے جس کو ایکسائٹون کہتے ہیں ہیں۔

اس دریافت سے پہلے تک سولر سیل ٹیکنالوجی سورج کی دستیاب روشنی کے ایک تہائی حصے سے توانائی حاصل کر پاتی ہے کیوں کہ زیادہ توانائی والے فوٹون تپش میں ضائع ہوجاتے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے