Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > پی ایس ایل: نسیم شاہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

پی ایس ایل: نسیم شاہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈیز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

راولپنڈیز کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری پیغام میں نسیم شاہ کے ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں نسیم شاہ کے ساتھ ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔

راولپنڈیز کی جانب سے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ایونٹ میں ایک متنازع ٹوئٹ کرنے پر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس دے کر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے