Blog Post

Countrymedia Service > News > News > قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس پیر کو طلب، بجٹ 2026–27 کی سکیموں پر غور

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس پیر کو طلب، بجٹ 2026–27 کی سکیموں پر غور

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ایک اہم اجلاس بروز پیر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزارتِ داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کی مالی سال 2026–2027 کے لیے مجوزہ بجٹ سکیموں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور لوکل گورنمنٹ کی مختلف سکیمیں بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کریں گے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے