Blog Post

Countrymedia Service > News > International > ایران پر امریکا و اسرائیل کی شدید ترین بمباری، تہران اور کرج میں بڑے دھماکے سنے گئے

ایران پر امریکا و اسرائیل کی شدید ترین بمباری، تہران اور کرج میں بڑے دھماکے سنے گئے

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران پر جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے شدید بمباری قرار دیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرج شہر میں طاقتور دھماکوں کے بعد آسمان روشنی سے بھر گیا۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر صفد میں موجود ایک ڈرون کنٹرول بیس کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا جبکہ یفتاح بیرکس پر بھی راکٹ داغے گئے۔

ادھر بحرین میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہوگا ایران میزائل حملے جاری رکھے گا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے