Blog Post

Countrymedia Service > News > International > صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے کیے جائیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے کیے جائیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

کسی بھی ممکنہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات بگڑتے ہیں تو امریکا دوبارہ کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا، بلکہ اس بار حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ بات پہلے ہی طے ہو چکی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو ’سزا‘ دینے پر غور

صدر ٹرمپ کا اپنے نائب اور مشیران خاص کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ؛ وائٹ ہاؤس کی تصدیق

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور اپنی آئندہ کامیابی کے لیے پُرعزم ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان نے خطے میں کشیدگی کو ایک بار پھر بڑھا دیا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق اس طرح کے بیانات جاری امن کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے