Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں پہلی فتح کی متلاشی ہے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔

گلین میکسویل نے آج صبح کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں پہلی فتح کی متلاشی ہے۔

جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل کی ٹیم میں شمولیت حیدرآباد کنگزمین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے