ڈڈیال آزاد کشمیر میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طیب انصاری کے بیٹے اور تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے ممبر وقاص انصاری کے بھائی عمران انصاری کو قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے عمران طیب انصاری کی لاش برآمد کی، جسے قتل کے بعد مبینہ طور پر ریت میں دفن کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص وقاص نامی کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ معلومات غیر مصدقہ ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔