گوجرخان کے تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع گاؤں کنیٹ خلیل میں 11 دن کے نومولود بچے کی پراسرار ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بچے کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور غم کی فضا پائی جاتی ہے۔