Blog Post

Countrymedia Service > News > International > بھارت میں بڑا فضائی حادثہ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت پانچ افراد ہلاک

بھارت میں بڑا فضائی حادثہ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت پانچ افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا
نئی دہلی/پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ کریش لینڈنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے