Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > اسلام آباد: ایس ایچ او عرفان عباس کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، 3 کلو چرس برآمد

اسلام آباد: ایس ایچ او عرفان عباس کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، 3 کلو چرس برآمد

اسلام آباد: تھانہ ہمک کے ایس ایچ او عرفان عباس کی قیادت میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3,015 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں کی گئی۔ ایس ایچ او عرفان عباس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:

افتخار احمد ولد نثار احمد

محمد اصف خٹک

ملزمان کے خلاف تھانہ ہمک میں مقدمہ نمبر 63/26 مورخہ 27.01.2026، جرم CNSA-9(1)3C درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

کارروائی پر علاقے کی سول سوسائٹی اور عوامی حلقوں نے ایس ایچ او عرفان عباس اور ان کی ٹیم کو سراہا اور ان کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی۔ ایس ایچ او عرفان عباس کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اسلام آباد پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے