Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > بحریہ ٹاؤن فیز 4، اسلام آباد کے سِوک سینٹر میں غیر قانونی فارمیسیوں کا انکشاف

بحریہ ٹاؤن فیز 4، اسلام آباد کے سِوک سینٹر میں غیر قانونی فارمیسیوں کا انکشاف

اسلام آباد (جواد علی)بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے سِوک سینٹر میں قائم بعض مبینہ غیر قانونی فارمیسیوں کی جانب سے ممنوعہ ادویات اور نشہ آور کیپسول کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو سرِعام فروخت کیے جانے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ فارمیسیاں کھلے عام ایسی ادویات فروخت کر رہی ہیں جو قانوناً صرف ڈاکٹر کے نسخے پر دی جا سکتی ہیں، جبکہ بعض نشہ آور کیپسول کم عمر بچوں تک بھی آسانی سے پہنچ رہے ہیں، جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ دکاندار مبینہ طور پر کھلم کھلا یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ “ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں”، جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر اور متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، نہ تو باقاعدہ انسپکشن ہو رہی ہے اور نہ ہی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، غیر قانونی فارمیسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے