Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں، 11 افراد گرفتار، نقدی، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں، 11 افراد گرفتار، نقدی، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد

راولپنڈی پولیس نے قمار بازی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 35 ہزار 100 روپے نقدی، 6 موٹر سائیکلیں، 8 موبائل فون، مرغے اور تاش کے پتے برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق رتہ امرال تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 23 ہزار روپے نقدی، 3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ اسی طرح تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 12 ہزار 100 روپے نقدی، 5 موبائل فون اور مرغے برآمد کیے گئے، جبکہ موقع سے 6 موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ زیرِ حراست تمام افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے