Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > تھانہ ترنول پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی

تھانہ ترنول پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی

ڈورے گاؤں سے بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، 1145 گرام چرس برآمد
اسلام آباد: تھانہ ترنول پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اپنی حدود میں واقع ڈورے گاؤں سے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات فروش محمد عمران ولد سخاوت خان کو منشیات سمیت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ترنول کی ہدایت پر فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے رات 12 بج کر 15 منٹ پر ڈورے گاؤں میں کامیاب ریڈ کیا۔
پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران ملزم محمد عمران کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بائیں ہاتھ میں چرس سے بھرا لفافہ پکڑے موجود تھا۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کی مکمل ویڈیو ریکارڈ کی جو بعد ازاں محفوظ کر کے ریکارڈ کا حصہ بنا لی گئی۔
برآمد ہونے والی منشیات کو وزن کرنے پر مقدار 1145 گرام چرس ثابت ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت CNSA 9(3)C کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ استغاثہ پیش کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے