Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاع، سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاع، سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ تمام تھانوں اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت، جانی یا مالی نقصان سے متعلق کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف سامنے آنے کے بعد خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے