Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > راولپنڈی میں ڈور پھرنے کے واقعات، دو بچے زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

راولپنڈی میں ڈور پھرنے کے واقعات، دو بچے زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

راولپنڈی تھانہ چکلالہ کی حدود میں ڈور پھرنے کے افسوسناک واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک بچے کی گردن پر تیز دھار ڈور پھر گئی جبکہ دوسرے بچے کی انگلی ڈور کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئی۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کیمیکل ڈور اور غیر قانونی پتنگ بازی سے گریز کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے