Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > غوری ٹاؤن میں چنگچی رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی

غوری ٹاؤن میں چنگچی رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی

اسلام آباد :
ایس ایچ او تھانہ کرال مہر اللہ خان، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غوری ٹاؤن کے حوالے سے ایک اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اسلام آباد میں چنگچی رکشوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، اسی پابندی کے تسلسل میں آئندہ غوری ٹاؤن کے اندر چنگچی رکشوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی چنگچی رکشہ غوری ٹاؤن میں داخل ہوتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

پولیس اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے احکامات پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے