Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > تھانہ شمس کالونی پولیس کی مؤثر کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

تھانہ شمس کالونی پولیس کی مؤثر کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اسلام آباد رانا راشد محمود کی زیرِ نگرانی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم، جس میں اے ایس آئی شاہد خان، ہیڈ کانسٹیبل شبیر اور ہیڈ کانسٹیبل اسد شامل تھے، نے کامیاب کریک ڈاؤن کے دوران ملزم راشد ولد انور، ساکن راولپنڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
سینئر پولیس افسران نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے