Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی کی قیادت میں اسپیشل ٹاسک فورس متحرک، قبضہ مافیا و منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ کارروائیاں جاری

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی کی قیادت میں اسپیشل ٹاسک فورس متحرک، قبضہ مافیا و منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ کارروائیاں جاری

اسلام آباد:
اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی کی سربراہی میں قائم کی گئی اسپیشل ٹاسک فورس خفیہ بنیادوں پر مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ خصوصی ٹیم بالخصوص قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں مصروف عمل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں انتہائی پروفیشنل اور تجربہ کار افسران شامل ہیں، جو حساس نوعیت کے کیسز پر براہ راست نگرانی اور عملی کارروائی کر رہے ہیں۔ ٹیم کی قیادت کرنے والے نمایاں افسران میں عظیم منہاس جیسے قابل اور کمپٹنٹ آفیسر شامل ہیں، جن کی نگرانی میں مختلف خفیہ آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اور منظم حکمتِ عملی کے باعث جرائم پیشہ عناصر میں شدید خوف پایا جا رہا ہے اور متعدد نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ ہے، منشیات فروشی یا دیگر جرائم سے متعلق کوئی اطلاع دینا چاہتے ہیں، یا کسی کیس میں پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں تو وہ زیرو پوائنٹ میں واقع 15 آفس میں ایس ایس پی آپریشنز یا اسپیشل ٹاسک فورس کے انچارج عظیم منہاس سے براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو وہاں عملی، فوری اور مؤثر کارروائی ہوتی ہوئی نظر آئے گی، جبکہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے