اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ایک اہم اجلاس بروز پیر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزارتِ داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کی مالی سال 2026–2027 کے لیے مجوزہ بجٹ سکیموں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور لوکل گورنمنٹ کی مختلف سکیمیں بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کریں گے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔