Blog Post

Countrymedia Service > News > News > آپریشن غضب للحق؛ پاک فضائیہ کے حملے میں 133 افغان طالبان ہلاک، چیک پوسٹوں پرسفید جھنڈے لہرا دیے گئے

آپریشن غضب للحق؛ پاک فضائیہ کے حملے میں 133 افغان طالبان ہلاک، چیک پوسٹوں پرسفید جھنڈے لہرا دیے گئے

80 ٹینکس، توپ خانے، 27 چوکیاں،3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، 2 ایمونیش ڈپو، 2 کور ہیڈکوارٹرز متعدد دیگر عسکری اشیاء تباہ

افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا، پاک فوج کے غضب للحق کے تحت آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب تک 133 افغان طالبان ہلاک، اور 200 سے زائد کارندے زخمی ہیں، جبکہ متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بناکر تباہ کیا جاچکا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

آپریشن ضرب للحق میں پاک فضائیہ کے دشمن پر کاری وار جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ فضائی حملوں میں کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے