Blog Post

Countrymedia Service > News > News > آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں، آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ کچھ وقت میں جاری کی جائے گی، عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک جبکہ 665 سے زائد زخمی کیے جا چکے ہیں۔

ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹیں تباہ کردیں جب کہ 31 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس دوران 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں، افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ افغان طالبان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متعدد حملے کیے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آپریشن غضب للحق کے حوالے سے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بلوچستان میں افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔

قابل تصدیق یقین دہانی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا، سینئر سیکیورٹی اہلکار

آپریشن غضب للحق، پاک فوج کا طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول، ویڈیو منظر عام پر آگئی

آپریشن”غضب للحق”جاری، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 435 ہوگئی

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے، فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں، آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ کچھ وقت میں جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں بھی جاری ہیں، پاک افواج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس تباہ کردی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے