Blog Post

Countrymedia Service > News > News > جعلی ای چالان SMS فراڈ سے ہوشیار رہیں، PSCA کی شہریوں کو اہم وارننگ

جعلی ای چالان SMS فراڈ سے ہوشیار رہیں، PSCA کی شہریوں کو اہم وارننگ

لاہور: Punjab Safe Cities Authority (PSCA) نے شہریوں کو جعلی ای چالان SMS فراڈ کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق بعض نامعلوم عناصر شہریوں کو نمبر 8070 سے جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں جن میں ای چالان ادا کرنے کے لیے مشکوک لنکس فراہم کیے جاتے ہیں۔

PSCA نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی سے متعلق تمام اصل سرکاری پیغامات صرف نمبر 9915 سے بھیجے جاتے ہیں۔ سرکاری SMS میں خلاف ورزی کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں اور اس میں کبھی بھی بینک ٹرانسفر یا ذاتی مالی معلومات فراہم کرنے کے لیے کوئی لنک شامل نہیں ہوتا۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی نامعلوم نمبر سے لنک کے ذریعے چالان ادا کرنے کا پیغام موصول ہو تو اس پر ہرگز کلک نہ کریں اور اپنی ذاتی یا مالی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور آگاہی کے طور پر یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ شہری سائبر فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے