اسلام آباد: اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی چوہدری ہارون اشتیاق نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
چوہدری ہارون اشتیاق کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دکھایا جانے والا میڈیا کارڈ ان کا پرانا اور گمشدہ کارڈ ہے، جو گزشتہ روز کہیں گم ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر 07 مارچ 2026 کو تھانہ کھنہ اسلام آباد میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے ان کے گمشدہ میڈیا کارڈ کو شراب کی بوتل کے ساتھ رکھ کر اس کی تصویر بنا کر مختلف سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کی، جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
چوہدری ہارون اشتیاق نے واضح کیا کہ ان کا نیا اور رینیو شدہ میڈیا کارڈ ان کے پاس محفوظ ہے جبکہ وائرل تصویر میں نظر آنے والا کارڈ پرانا اور گمشدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو ان کے گمشدہ میڈیا کارڈ کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا کسی کو یہ کارڈ ملے تو فوری طور پر انہیں اطلاع دی جائے۔
آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کے معلومات آگے نہ پھیلائیں اور حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وضاحت کو شیئر کریں تاکہ غلط فہمیاں ختم ہو سکیں۔