Blog Post

Countrymedia Service > News > News > پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

حکومتِ پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بین الاقوامی صورتحال اور ممکنہ معاشی اثرات، خصوصاً تیل کی قلت کے خدشے کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 10 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ایندھن کے تحفظ (فیول کنزرویشن) کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے سے طے شدہ امتحانات اور اسیسمنٹس اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ جہاں ممکن ہو وہاں تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈی ای ایز) کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے