Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > فیصل مسجد کا سکیورٹی جائزہ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ہائی الرٹ رہنے کا حکم

فیصل مسجد کا سکیورٹی جائزہ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ہائی الرٹ رہنے کا حکم

فیصل مسجد میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی سلیمان ظفر اور ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران پولیس افسران نے مسجد اور گردونواح میں تعینات سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی۔ افسران نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس اور الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، جبکہ پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے