Blog Post

Countrymedia Service > News > Business > سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد برقرار

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سہل اور آسان ہے

جنگی و مشکل معاشی حالات کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

ایس ای سی پی نے وحدت پولٹری فارم کے آئی پی او کی منظوری دے دی ہے۔ وحدت پولٹری کے لیے 50 ملین نئے شیئرز اور 3.1 ملین پرانے شیئرز کی فروخت پیش کی گئی ہے۔

آئی پی او بک بلڈنگ کے ذریعے ہوگا۔ 70 فیصد شیئرز انسٹی ٹیوشنز اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہوں گے۔

30 فیصد شیئرز عام سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔ رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آٹھواں آئی پی او ہے۔

چئیرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس مضبوط اور مستحکم ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سہل اور آسان ہے۔ آن لائن اکاوئنٹ کھولیں اور سرمایہ کاری کر کے معاشی ترقی کا حصہ بنیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے