Blog Post

Countrymedia Service > News > International > ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا تلملا اُٹھا

ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا تلملا اُٹھا

یہ فیصلہ رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے، ایران

ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معاہدے کے نفاذ پر جاری کانفرنس میں ایران کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے اس پیشرفت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا انتخاب نامناسب ہے، کیونکہ واشنگٹن کو ایران کے جوہری پروگرام پر شدید خدشات موجود ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا کہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر کی پامالی کرنے والے ملک کو ایسے فورم پر قیادت نہیں سونپی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی وفد نے انتخاب کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے اور ایران عالمی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے باوجود مذاکراتی عمل جاری رہے گا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کانفرنس کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے