Blog Post

Countrymedia Service > News > International > ڈنمارک کی فوٹو جرنلسٹ لورا چیپورن کی گلگت بلتستان میں زلزلے اور وبا سے ہونے والے نقصانات پر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس

ڈنمارک کی فوٹو جرنلسٹ لورا چیپورن کی گلگت بلتستان میں زلزلے اور وبا سے ہونے والے نقصانات پر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس

اسلام آباد:
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی معروف فوٹو جرنلسٹ لورا چیپورن نے گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلے اور وبا کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران لورا چیپورن نے اپنی فوٹوگرافی کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی زمینی صورتحال، مشکلات اور عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور وبا نے گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف، بحالی اور طویل المدتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو معمول کی زندگی کی جانب واپس لایا جا سکے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے