Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > صحافیوں پر تشدد اور صحافتی فرائض میں رکاوٹ کی شدید مذمت

صحافیوں پر تشدد اور صحافتی فرائض میں رکاوٹ کی شدید مذمت

ہم بحریہ ٹاؤن میں صحافیوں چوہدری ہارون اور چوہدری حماد پر مبینہ طور پر بعض کال سینٹرز سے منسلک افراد کی جانب سے کیے گئے تشدد، صحافتی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے، اور ان کے موبائل فونز، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ واقعہ نہ صرف آزادیٔ صحافت پر کھلا حملہ ہے بلکہ ریاستی قوانین اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ صحافیوں کو حقائق عوام کے سامنے لانے سے روکنا، انہیں ہراساں کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا ایک نہایت تشویشناک اور قابلِ مذمت رجحان ہے، جو جمہوری اقدار اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔
ہم اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث عناصر کو بلا تاخیر گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے کے لیے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
صحافیوں پر حملے دراصل سچ پر حملے کے مترادف ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے