اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن فیز فور اے میں مبینہ طور پر “میرج بیورو” کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر مقامی رہائشیوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیز فور اے گلی نمبر 7 کے کونے پر واقع ایک پلازہ کے سیکنڈ فلور پر فلیٹ نمبر C میں صبا نامی خاتون کی جانب سے “صبا میرج بیورو” کے نام سے دفتر چلایا جا رہا ہے، تاہم مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ اس جگہ کو مبینہ طور پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
علاقہ مکینوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلیٹ میں روزانہ متعدد افراد کی غیر معمولی آمد و رفت دیکھنے میں آتی ہے جس کے باعث علاقے کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق پلازہ میں بڑھتی ہوئی نقل و حرکت نے رہائشیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف معاشرتی اقدار کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ نوجوان نسل پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں اور حقائق کی مکمل تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہریوں نے اسلام آباد پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان اطلاعات میں صداقت پائی جاتی ہے تو اس مبینہ غیر قانونی سرگرمی کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ علاقے کا ماحول محفوظ اور پرامن رکھا جا سکے۔