Blog Post

Countrymedia Service > News > Business > جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹرمزید 46 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 388 ہوگئی

جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹرمزید 46 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 388 ہوگئی

مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے

جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹرمزید 46 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 388 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل و امریکی جنگ ائیرلائنز کے لیے مزید چیلنجز کا باعث بن گئی،جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 46 روپے کا اضافہ ہوگیا، کمرشل جہازوں، ایئربس اور بوئنگ کے طیاروں میں استعمال ہونے والےایندھن کی قیمت فی لیٹر 46 روپے بڑھ کر 388 روپے لیٹرہوگئی۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک مسافر بردار طیاروں کے ایندھن کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے،یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لیٹرتھی۔

مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے، اسی وجہ سے جیث فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے