اسلام آباد :
پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے چیئرمین واجد عباسی کی سٹی لیب کے ڈائریکٹر عجار رفیق کھوکھر سے ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صحافی برادری کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کو لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی 35 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، جسے صحافی برادری کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر عجار رفیق کھوکھر نے کہا کہ سٹی لیب میں پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن سے وابستہ تمام صحافیوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیئرمین واجد عباسی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے صحافیوں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحافیوں کے لیے ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں