اسلام اباد :
اسلام آباد میں جرائم کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ لوہی بھیر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او یوسف جٹ کی قیادت میں عمل میں لائی گئی، جبکہ ٹیم میں اے ایس آئی ریفان اور دیگر اہلکار شامل تھے۔ خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کو قابو کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایچ او یوسف جٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔