مشنرمظفرآباداورآئی جی پولیس نےمظفرآباد کےمختلف علاقوں کا دورہ کرکےامن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
آئی جی پولیس نےپولیس اہلکاروں اورعوام سے گفتگو کرتےہوئےسیکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہارکیا۔ آئی جی پولیس نےعوام کےجان و مال کے تحفظ اورقیام امن کو یقینی بنانےکیلئے پولیس کی کوششوں کوسراہا۔ آئی جی پولیس سے ملاقات کے دوران شہریوں نے معمولاتِ زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہارکیا۔
انتظامیہ اورپولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں۔ مظفرآبادکےباشعورعوام نے ریاستی اداروں پراعتماد کااظہارکرتےہوئےنام نہاد احتجاجی کال کو مستردکردیا۔