Blog Post

Countrymedia Service > News > Trending > بسنت : پتنگیں لوٹنے کے شوقین 3 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

بسنت : پتنگیں لوٹنے کے شوقین 3 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

باغبانپورہ میں 2بہنوں کااکلوتابھائی18 سالہ زین چھت سے گرکردم توڑ گیا

لاہور:
بسنت کے دوران پتنگ بازی اور کٹی پتنگ لوٹنے کے واقعات میں 3افرادجاں بحق جبکہ 24 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھ نہرکے قریب متوفی 25 سالہ رشید کوکٹی پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے پول سے کرنٹ لگ گیا، مدینہ کالونی باغبانپورہ میں 2بہنوں کااکلوتابھائی18 سالہ زین چھت سے گرکردم توڑ گیا، 35 سالہ سعد پتنگ بازی کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گر کر جان دے بیٹھا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بسنت پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

لاہور میں غیر ملکی سیاح بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

علاوہ ازیں سبزہ زار میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ،چچا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے