Blog Post

Countrymedia Service > News > International > امریکا، ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

امریکا، ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی اور سپلائی متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہے
لندن: امریکا اور ایران کے درمیان مسلسل تیسرے روز جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت میں منگل کو تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ روز اس میں 9.6 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے لیے برینٹ خام تیل کے سودے 84.91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جو گزشتہ ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید دریافت کریں
تازہ ترین خبریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی، تاہم حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد بڑھ چکی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے مختلف فوجی اہداف پر مسلسل تیسرے روز حملے کیے، جن کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں دو آئل سپر ٹینکروں کو نشانہ بنایا اور امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے