اسلام آباد میں پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام چیئرمین ماؤ زے تنگ کی وفات کے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین ماؤ کی سیاسی و تاریخی خدمات، ان کی قیادت اور پاک چین دوستی کے فروغ میں کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور پاک چین تعلقات کی دیرینہ وابستگی کو بھی اجاگر کیا۔