Blog Post

Countrymedia Service > News > News > چیئرمین ماؤ زے تنگ کی وفات کو 50 برس مکمل، اسلام آباد میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے

چیئرمین ماؤ زے تنگ کی وفات کو 50 برس مکمل، اسلام آباد میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے "Chairman Mao – 50 Years After” کے عنوان سے خصوصی سیمینار آج اسلام آباد میں ہوگا۔

سیمینار میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی سیاسی جدوجہد، چین کی تاریخ میں ان کے کردار اور ان کی وراثت پر گفتگو کی جائے گی۔

ماؤ زے تنگ نے 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ آج بھی چین میں ان کی شخصیت اور تاریخی کردار پر مختلف زاویوں سے بحث جاری ہے

پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات کے تناظر میں یہ سیمینار ایک اہم فکری اور تاریخی نشست قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے