کنٹری میڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گلریز خان کی معروف میڈیا ادارے ٹی وی اسکائی کے بانی اور چیئرمین مارٹن چن (چن جیان چِنگ) سے اہم اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران میڈیا، نشریات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدید ابلاغی ذرائع سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں شخصیات نے میڈیا کے شعبے میں نئے مواقع، پیشہ ورانہ روابط کے فروغ اور مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
ملاقات کو میڈیا کے شعبے میں پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے درمیان روابط کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔