Blog Post

Countrymedia Service > News > Fashion > ہواوے پاکستان نے عرب فیشن ویک میں رنگ جما دیا

ہواوے پاکستان نے عرب فیشن ویک میں رنگ جما دیا

دبئی میں منعقدہ عرب فیشن ویک میں ہواوے پاکستان نے فیشن کی ایک نئی مثال قائم کردی جہاں لبنانی ڈیزائنر
Rami Kadi’sکی جدید تخلیقات سے مزین اور جدید ٹیلرنگ پر مشتمل ملبوسات کی نمائش کی گئی۔عرب فیشن ویک میں 22عرب ممالک نے شرکت کی اور فیشن کے رنگ بکھیرے۔یہ ایونٹ فیشن اور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج تھا جہاں ڈارک کلیکشن میں
the Parades Nuptiales,،Lucioles Glow اور Illusions Exquise, کی جانب سے 10پیس کا انتخاب کیا گیا۔

ہواوے عرب فیشن ویک کے اس تیسرے سیزن میں ہواوے نے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے Rami Kadi’s کے کام کو انتہائی موثر طریقے سے پیش کیا،ہواوے لاؤنج میں Rami Kadi’s کے فن پاروں کا شاندار ڈسپلے کیا گیا ،luminous textures سے تھری ڈی سلک بریڈنگ تک Rami Kadi’sکی کلیکشن کو انتہائی سراہا گیا ،اس کٹنگ ایج ٹیکنالوجی میں میٹریل کے انتخاب کا خاص خیال رکھا گیا تھا،ہاتھ سے کی گئی کشیدہ کاری کے نمونے بھی اپنی مثال آپ تھے اور لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ہواوے کی ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر مریم بینا رویا کا اشتراک کے حوالے سے کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری کی جانب سے اپنے ڈیزائن میں ٹیکنالوجی کی شمولیت سے اس قسم کے وینچرزکے مواقع بڑھ رہے ہیں ،Rami Kadi فیشن اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے حوالے سے ایک شاندار مثال ہیں اور ہم اس ایونٹ میں انہیں ہواوے ڈیزائنر کے طور پر پیش کرنے میں انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران فیشن انڈسٹری میں انتہائی مثبت بدلاؤ آیا ہے جس نے نہ صرف لوگوں کے لائف اسٹائل میں تبدیلی کی ہے بلکہ ملک کی سماجی و سیاسی صورتحال میں بہتری کا باعث بھی بنی ہے ،Kadi ثقافتی سطح پر مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مشہور ہے اور ہواوے عرب فیشن ویک میں Kadiکی پیش کردہ تخلیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں بھی ان ڈیزائن کیلئے راہیں کھل سکتی ہیں،ہواوے عرب فیشن ویک میں ہواوے پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز ملک خان اور مارکیٹنگ منیجر سلمان جاوید بھی موجود تھے ،6سے10اکتوبر تک Meydan Hotel ہوٹل میں جاری رہنے والے اس فیشن شو میں پاکستانی میڈیا اور فیشن انڈسٹری کے مایہ ناز ستاروں نے بھی شرکت کی جس میں نو رہرہ قادری،مہک الہی،فاریہ وقاص،نمرہ کھو کھر،مائدہ عظت اور ام عمارہ شامل تھیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے