Blog Post

Countrymedia Service > News > Fashion > صبینہ سید طحہٰ جی کی نئی میوزک ویدیو ’’پیار دا میٹر‘‘ میں جلوہ گر

صبینہ سید طحہٰ جی کی نئی میوزک ویدیو ’’پیار دا میٹر‘‘ میں جلوہ گر

ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ صبینہ سید اپنے منفرد انداز ، کرداروں کے انتخاب اور جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کا دل جیت چکی ہیں۔ اپنے ہر کردار کو بخوبی نبھانے والی صبینہ سید طحہٰ جی کے نئے میوزک ویڈیو’’ پیار دا میٹر‘‘ میںنظرآئیں گی۔’’پیار دا میٹر‘‘طحہٰ کی پیش کش ہے جس کی ہدایات ملک کے مشہور ہدایت کار عاصم رضا کی صاحبزادی مریم رضا نے دیں ہیں ، مریم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پہلی ویڈیو میں صبینہ سید چار مختلف روپ میں دکھائی دیں گی جنہیں زینب رضا نے ترتیب دیا ہے ۔
اس پراجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ صبینہ سید نے کہاکہ’’اوہ شبانہ‘‘ سے لے کر’ ’ پیار دا میٹر‘‘ تک تمام ہی ویڈیوز میرے دل میں بہت خاص جگہ رکھتی ہیں اور اس ویڈیو میں طحہٰ جی، مریم رضا اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت مزہ آیا۔

امید ہے کہ ناظرین بھی اس سے ویسے ہی لطف اندوز ہونگے جتنا کہ ہم اس کی شوٹنگ کے دوران ہوئے۔

صبینہ سید آج کل دو سیریلز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے چند ماہ میں ہم ٹی وی پر نشر کیے جائیں گے۔اداکارہ اور ماڈل صبینہ سید نے ڈرامہ ’’یقین کا سفر‘‘ سے شہرت پائی جس کے بعد اے آر وائی زندگی کے سیریل’ ’ بدبخت‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیااور اپنی منفرد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ انہوں نے پاکستانی باکس آفس پر کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم’ ’پرواز ہے جنوں‘‘ کے ذریعے فلمی کریئر کا آغاز کیا ۔ باصلاحیت اداکارہ کئی میوزیکل ویڈیوز کا بھی حصہ رہ چکی ہے جن میں میوزیکل بینڈ’ ’ای شارپ‘‘ کی ویڈیو’ ’اوہ شبانہ‘‘ اور طحہٰ جی کی ویڈیو’ ’ من میں تو ‘‘ قابلِ ذکر ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے