Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، فرنچائز کتنے کھلاڑی ریٹین کرسکیں گی؟

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، فرنچائز کتنے کھلاڑی ریٹین کرسکیں گی؟

ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائے آکشن سے ہوگی۔

آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔

مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا۔

آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل چار کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔
نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

آکشن میں استعمال کرنے کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز تعین کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا جس کے کچھ میچز کا انعقاد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔ط

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے