جاپان روڈ بھنڈر پر پیدل چلنے والوں کے لیے کراسنگ پل نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران اس سڑک پر چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 12 سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
تازہ واقعے میں آج تین خواتین تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان روڈ بھنڈر پر فوری طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے کراسنگ پل تعمیر کیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔